ڈاکٹر عتیقہ ویمن چیمبر سرگودھا کی بلا مقابلہ نائب صدر منتخب

ڈاکٹر عتیقہ ویمن چیمبر سرگودھا کی بلا مقابلہ نائب صدر منتخب

ڈاکٹر عتیقہ ویمن چیمبر سرگودھا کی بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ان کے مدمقابل کوئی امیدوار سامنے نہ آنے پر انہیں بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سی ای او سرگودھا ڈرائی پورٹ ڈاکٹر عتیقہ انور ریحان ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرگودھا کی بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئیں۔ ویمن چیمبر کے سالانہ انتخابات میں ڈاکٹر عتیقہ ریحان کو تمام ممبران نے متفقہ طور پر نائب صدر منتخب کیا، جبکہ ان کے مدمقابل کوئی امیدوار سامنے نہ آنے پر انہیں بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیا۔ڈاکٹر عتیقہ ریحان کا شمار سرگودھا کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیات میں ہوتا ہے ۔ وہ سرگودھا ڈرائی پورٹ کی سی ای او کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں اور خواتین کو کاروباری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے حوالے سے بھی سرگرم کردار ادا کر رہی ہیں۔کاروباری حلقوں، سول سوسائٹی اور ویمن چیمبر کی ممبران نے ڈاکٹر عتیقہ ریحان کو بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ویمن چیمبر مزید ترقی کرے گا اور خواتین کاروباری افراد کو مزید سہولیات اور مواقع میسر آئیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...