پٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر نئی قیمتوں کے تعین کے باعث غیر یقینی صورتحال

پٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی  بنیاد پر نئی قیمتوں کے تعین کے  باعث غیر یقینی صورتحال

خوشاب(نمائندہ دُنیا)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے عد م استحکام اور روزانہ کی بنیاد پر نئی قیمتوں کے تعین کے باعث غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے دیگر معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔

 اندروں ضلع چلنے والی لوکل ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ بین الاضلاعی روٹس پر چلنے والی گاڑیوں میں ڈنکے کی چوٹ پر مسافروں کی جیبیں خالی کی جا رہی ہیں اور اوور چارجنگ کے مرتکب ٹرانسپورٹروں کو کئی پوچھنے والا نہیں جوہر آباد میں چنگ چی رکشوں کے ڈرائیوروں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کا سلسلہ شروع کر دیا چند قدم فاصلے کا کرایہ بھی ڈیڑھ سو سے کم نہیں لیتے ، ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور روڈ ٹرانسپورٹ اٹھارٹی کے مجاز افسران سے استدعا کی ہے کہ اس صورتحا ل کا فوری جائزہ لیں اور اوورچارجنگ کے مرتکب عناصر کیخلاف قانون کی لاٹھی کو حرکت میں لائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...