مختلف برانڈز کے ٹی وائٹنر کو دودھ کے نام پر فروخت کیے جانے کی شکایات

 مختلف برانڈز کے ٹی وائٹنر کو  دودھ کے نام پر فروخت کیے  جانے کی شکایات

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں شہر اور گردونواح میں ڈبہ پیک دودھ کی بڑھتی طلب کے باعث مختلف برانڈز کے ٹی وائٹنر کو دودھ کے نام پر فروخت کیے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں شہریوں کے مطابق بعض دکاندار مبینہ طور پر ٹی وائٹنر کو دودھ ظاہر کرکے من مانے نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں۔

 جبکہ بعض مصنوعات کے معیار پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ایسی مصنوعات مقررہ معیار پر پوری نہیں اترتیں تو ان کی فروخت صارفین کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے اہل علاقہ نے فوڈ اتھارٹی حکام سے ڈبہ پیک ڈیری مصنوعات کے معیار، لیبلنگ اور قیمتوں کی شفاف جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...