دہشت گردی قومی مسئلہ،کسی ایک صوبے کے ساتھ جوڑنا انصاف نہیں ،ملک ذیشان اسلم اعوان

دہشت گردی قومی مسئلہ،کسی ایک  صوبے کے ساتھ جوڑنا انصاف  نہیں ،ملک ذیشان اسلم اعوان

خوشاب(نمائندہ دُنیا)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سرگودھا ڈویژن کے راہنما دامن مہاڑ کی سیاسی و سماجی شخصیت ملک ذیشان اسلم اعوان نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک قومی مسئلہ ہے اسے کسی ایک صوبے کے ساتھ جوڑنا قرین انصاف نہیں۔

دہشت گردی کیخلاگ جنگ میں پاکستان کے چاروں صوبوں نے بے انتہا قربانیاں دیں ، وزیر اعلیٰ 

پنجاب کو صوبوں کے حوالے سے متنازعہ بیانات دینے سے گریز کریں ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہ کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اورپاکستان کے چاروں صوبوں کو ایک نظر سے دیکھتی ہے ، کسی بھی صوبہ کیخلاف ہرزہ سرائی برداشت نہیں کرے گی ، اس نظریاتی جماعت کا موثر ترین پارلیمانی کردار ملک و قوم کی خدمت کا مظہر ہے ہمارے قائدین نے ہر دور میں ملکی سالمیت و استحکام ، جمہوریت کی بقا آئین کی بالا دستی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی جس کی وجہ سے کراچی سے لیک کر کشمیر تک اسی نظریا جماعت کا ڈنکا بول رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی واحدسیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریبوں کے لیے آواز اٹھائی اور عوام کے حقوق کے تحفظ اور جمہوریت کی بقا کیلئے اپنی مثالی جدوجہد کے دوران لا زوال قربانیاں دیں ،جمہوریت کی کے پودی کی اپنے خون سے آبیاری کی اور آج بھی خالصاتا ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں حکومت کا حصہ نہ ہونے کے باوجود حکومت کے ساتھ کھڑی ہے انشا اﷲ آئندہ بھی ہمارے قائدین کا ہر قدم ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ،جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالا دستی کیلئے ہی اٹھے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...