گھر میں گھس کر ماں بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) تلخ کلامی کا بدلہ لینے کے لیے مسلح افراد نے مبینہ طور پر گھر میں گھس کر ماں بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس کے مطابق چک نمبر 63 جنوبی کی رہائشی لطیفاں بی بی اپنے بیٹے مہران علی کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ زمان، زاہد اقبال، سرفراز، شہباز، منظور اور دو نامعلوم افراد مبینہ طور پر مسلح ہو کر گھر میں داخل ہوگئے اور مہران علی کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کے بعد تشدد شروع کردیا، بیٹے کو چھڑانے کی کوشش پر ملزمان نے لطیفاں بی بی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، معلوم ہوا ہے کہ وقوعہ سے کچھ دیر قبل مہران علی کی زمان کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے رنج پر ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر حملہ کیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments