دھمکیوں اور بھرتی کے نام پر رقم وصولی پر نئی بحث چھیڑ گئی

 دھمکیوں اور بھرتی کے نام پر  رقم وصولی پر نئی بحث چھیڑ گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حساس ترین سرکاری ادارے سول ڈیفنس میں مبینہ جنسی ہراسانی، بلیک میلنگ، دھمکیوں اور بھرتی کے نام پر رقم وصولی کا مقدمہ، دفتر کے اندرونی معاملات بھی سوالیہ نشان بن گئے۔۔۔

 دو گروپوں میں اختلافات اور چیف وارڈن کے انتخاب پر تحفظات کے بعد خاتون کی شکایت نے سول ڈیفنس کی کارکردگی اور نگرانی کے نظام پر نئی بحث چھیڑ دی۔ تھانہ کینٹ میں سول ڈیفنس افسر طالب حسین کی جانب سے درج مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سول ڈیفنس کے رضاکار خاور نذیر نے نبیلہ نامی خاتون سے رضاکار بھرتی اور سروس کارڈ کے نام پر 17 ہزار روپے وصول کیے اور اسے ضروری کارروائی و بھرتی کے اخراجات قرار دیا۔ درخواست کے مطابق رقم وصول کرنے کے بعد خاتون کو مبینہ طور پر شدید ذہنی دباؤ میں رکھا گیا اور اس سے اپنی مرضی کے خلاف بیانات دلوائے گئے ، جبکہ خاور نذیر، محمد اویس اور محمد جہانزیب پر جسمانی بدسلوکی اور جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...