زرعی رقبے پر قبضے کی کوشش کے دوران خاتون پر مبینہ حملہ

زرعی رقبے پر قبضے کی کوشش  کے دوران خاتون پر مبینہ حملہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)زرعی رقبے پر قبضے کی کوشش کے دوران خاتون پر مبینہ حملہ، پستول اور ڈنڈوں سے مسلح افراد نے چارہ کاٹنے سے روک کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

 نواحی علاقے کھنمب نو میں شہباز کی بیوی زرعی رقبے میں فصلِ چارہ کاٹنے گئی تو نصر اقبال، اکرام اﷲ، فازی اور مسرت مبینہ طور پر مسلح ہوکر رقبے پر پہنچ گئے اور اسے چارہ کاٹنے سے روک کر زمین کو اپنی ملکیت قرار دیا، خاتون کے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے مبینہ طور پر بٹ، پستول اور ڈنڈوں سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، نصر اقبال اور اکرام اﷲ پر خاتون کو زمین پر گرا کر تھپڑ مارنے اور عفت میں خلل ڈالنے کا الزام بھی عائد کیا گیا، شور پر موقع پر پہنچنے والے افراد نے مبینہ طور پر خاتون کو ملزمان سے چھڑایا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...