28ویں ترمیم صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ،شہادت اعوان

 28ویں ترمیم صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ،شہادت اعوان

صحت کے شعبوں کو تحویل میں لے وفاق کے اختیارات کم کرنیکی سازش کی جا رہی

خوشاب(نمائندہ دنیا)سابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ آئین میں مجوزہ28ویں ترمیم صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے اس ترمیم کے ذریعے تعلیم اور صحت کے شعبوں کو تحویل میں لے وفاق کے اختیارات کم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی صورت میں اس ترمیمی کی حمایت نہیں کرے گی، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے حوالے سے اس پہلے کی جانیوالی 26ویں اور 27ویں ترامیم نے پہلے ہی آئین کی اصل روح کو متاثر کیا ہے ، اور اب 1973 کا آئین مزید ترامیم کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ ترمیم کے تحت وفاق کی جانب سے نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کے فارمولے اور وسائل کی تقسیم میں ردوبدل کے بھی خدشات ہیں ۔ پیپلز پارٹی اس کی سخت مخالف ہے ، کیونکہ اس سے سندھ سمیت دیگر صوبوں کے مالیاتی حصے میں کمی کی جا سکتی ہے ، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہماری جماعت ہر اس اقدام پر مزاحمت کرے گی جس سے صوبائی خود مختاری اور صوبائی حدود کوخطرات لاحق ہونے کا خدشہ ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...