پرائیویٹ کمپنی کا عملہ صفائی 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

 پرائیویٹ کمپنی کا عملہ صفائی 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام چھوڑ ہڑتال کر دی ، ہسپتال میں گندگی کے ڈھیر

میانوالی (نامہ نگار)ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کی پرائیویٹ کمپنی کا عملہ صفائی بھرپور کام و ڈیوٹی دینے کے باوجود 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہو گیا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کام چھوڑ ہڑتال کر دی بعد ازاں عملہ صفائی نے جہاز چوک میانوالی پر احتجاج کیا عملہ صفائی نے پلے کارڈ لہرا کر نعرے بازی کی صفائی ورکرز نے تنخواہوں کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ تنخواہیں نہ دی گئیں تو احتجاج و ہڑتال لمبی بھی ہو سکتی ہے کام چھوڑ ہڑتال سے ہسپتال میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے جس سے مریض و لواحقین پریشان ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...