انٹرمیڈیٹ میں ICS گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل
بھیرہ(نامہ نگار)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھیرہ کے ہونہار طالب علم محمد شکیل اشرف نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے تحت ICS گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے ادارے، اساتذہ اور اپنے والدین کا نام روشن کر دیا۔
شاندار تعلیمی کارکردگی پر کالج کے اساتذہ اور طلبہ نے محمد شکیل اشرف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پرنسپل پروفیسر ریاض حسین عامر پروفیسر انعام اللہ سلیمی پروفیسر ڈاکٹر محمد لقمان و دیگر نے کہا ہے کہ محمد شکیل اشرف کی یہ نمایاں کامیابی گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج میں فراہم کی جانیوالی تعلیم، اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی بھرپور محنت کا ثبوت ہے۔ کالج انتظامیہ نے کہا کہ ادارہ طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ الج انتظامیہ نے کہا کہ محمد شکیل اشرف کی کامیابی اس عزم کی عکاس ہے کہ ہر طالب علم کو معیاری تعلیم، بہترین تربیت اور روشن مستقبل کے لیے سازگار تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کالج کے دیگر طلبہ بھی محنت اور لگن کو اپنا شعار بناتے ہوئے تعلیمی میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments