احاطے پر مبینہ قبضے کی کوشش اور خاتون سمیت دو افراد پر تشدد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چک نمبر 123 شمالی میں آرا مشین کے احاطے پر مبینہ قبضے کی کوشش اور خاتون سمیت دو افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں چار نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تسلیم اختر نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے دیور محمد اسلم کے ہمراہ احاطے میں موجود تھی کہ منیر حسین، بدر منیر حسین، محمد حسن اور محمد طاہر دو نامعلوم افراد کے ہمراہ مبینہ طور پر مسلح ہوکر وہاں پہنچے اور گالم گلوچ و دھمکیاں دیتے ہوئے احاطہ خالی کرنے کا مطالبہ کیا۔ ملزمان نے مبینہ طور پر احاطے پر زبردستی قبضے کی کوشش کی اور مزاحمت پر سلیم اختر اور محمد اسلم کو تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ دوران تشدد سلیم اختر کی قمیض بھی پھاڑ دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments