منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا جائے ،سی ای او

منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر  کریک ڈاؤن کیا جائے ،سی ای او

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنماء بشیر میموریل ہسپتال کے سی ای او چوہدری نذیر احمد گجر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، آر پی او اور ڈی پی او سرگودھا سے مطالبہ کیا کہ ۔۔۔۔

منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ان مقامات کی نشاندہی کی جائے جہاں مبینہ طور پر منشیات فروخت اور استعمال کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات نوجوانوں کی زندگیاں اور خاندانوں کا مستقبل تباہ کررہی ہے ، اس لیے کارروائی کے ساتھ نوجوانوں کی بحالی اور آگاہی کے مؤثر پروگرام بھی شروع کیے جائیں۔، کیونکہ کھیل کے میدان آباد ہوں گے تو نوجوان صحت مند معاشرے کا حصہ بنیں گے ، بصورت دیگر ہسپتال آباد اور کھیل کے میدان ویران ہوتے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...