گھریلو حا لات کے ستائے شخص نے خود کشی کر لی
گھریلو حا لات کے ستائے شخص نے خود کشی کر لی صبح خود اپنی کنپٹی میں پستول سے فائر کیا اور موت کی وادی میں اتر گیا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)تھل کے گاوں آدھی کوٹ میں گھریلو حا لات کے ستائے ہوئے ایک شخص محمد عدنان نے خود کشی کر لی، محمد عدنان نے جمعرات کی صبح خود اپنی کنپٹی میں پستول سے فائر کیا اور موت کی وادی میں اتر گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نور پور پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے جائے وقوعہ کے تفصیلی معائنہ کے بعد متوفی عدنان کی میت پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کی اور تمام قانونی تقاضے پورے کر نے کے بعد میت تدفین کیلئے لواحقین کے حوالے کی گئی ، معلوم ہوا ہے کہ متوفی گھریلو حالت کے باعث اکثر پریشان رہتا تھا اور اس سے اسے بنا پر یہ انتہائی اقدام اٹھایا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments