شادی کا جھانسہ دیکر رقم ہتھیانے کا نوٹس

شادی کا جھانسہ دیکر  رقم ہتھیانے کا نوٹس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او سرگودھا نے شادی کروانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 2 لاکھ 80 ہزار روپے ہتھیانے اور ڈیڑھ ماہ بعد دلہن کے گھر سے غائب ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

جبکہ ڈی ایس پی صدر سرکل کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق چک نمبر 52 الف شمالی کے رہائشی محمد ایوب کی جانب سے درج مقدمے میں محمد اشفاق، محمد خالد اور شہناز بی بی کو نامزد کیا گیا ہے ۔ مدعی کا الزام ہے کہ محمد اشفاق نے شادی کروانے کے عوض اس سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے لیے اور شہناز بی بی سے شادی کروائی، تاہم تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد خاتون گھر سے مبینہ طور پر غائب ہوگئی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...