صوبائی حکومت کاروباری افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ،ارم حامد حمید
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایم این اے محترمہ ارم حامد حمید نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کاروباری افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہیں مسلم لیگ ن کی جب بھی حکومت اقتدارمیں آئی ہے۔
انہوں نے کاروباری افراد کیلئے ایسی پالیسیاں متعارف کروائی ہیں جس سے ملکی ترقی ہوئی ہے ،انشاء اﷲ عوام سے جو وعدے کیے ہیں ان کی تکمیل ہماری ترجیح ہے ہم نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے اور اب بھی خدمت کا یہ مشن جاری ہے اربوں روپے سرگودھا کی ترقی و خوشحالی کیلئے لگائے جا رہے ہیں انشائاﷲ سرگودھا کے عوام کوبھی تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments