تعلقات قائم نہ کرنے پر خاتون کو مبینہ طور پر بلیک میل اور ہراساں کرنا شروع کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تعلقات قائم نہ کرنے پر خاتون کو مبینہ طور پر بلیک میل اور ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ اس کا جینا محال کر دیا گیا۔
نواحی محلہ ڈپٹیاں والا کی رہائشی خاتون شاہین نے پولیس کو بتایا کہ قادر یاسین نامی شخص مبینہ طور پر اس پر بری نظر رکھتا اور اسے بلیک میل کرتا رہا، جبکہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کے شوہر کو مزدوری پر رکھا ہوا تھا اور اسی بہانے گھر کے قریب آتا جاتا تھا۔ قبل ازیں خاتون کے بیٹے اور ملزم کے بھتیجے کے درمیان جھگڑے کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر راضی نامہ کروانے کے عوض خاتون کو بلیک میل کیا اور کہا کہ اگر اسے راضی نہ کیا گیا تو وہ اس کے بھائی کے ساتھ بھی راضی نامہ نہیں ہونے دے گا۔ پولیس نے خاتون کی اطلاع پر قادر یاسین کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments