‘‘اپنا کھیت اپنا روزگار’’ پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت

‘‘اپنا کھیت اپنا روزگار’’ پروگرام پر  عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کسانوں اور دیہی خاندانوں کو اپنے وسائل سے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

 کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نے متعلقہ افسران کو واضح کیا ہے کہ پروگرام کے ثمرات صرف فائلوں اور اجلاسوں تک محدود نہ رہیں بلکہ حقیقی طور پر مستحق کسانوں اور محنت کش دیہی خاندانوں تک پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے فیلڈ میں جاری سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی، مقررہ اہداف کے بروقت حصول اور میرٹ و شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر پروگرام کی رفتار تیز کرے اور راستے میں حائل انتظامی رکاوٹیں فوری دور کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...