فاروقہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بار ش، موسم خوشگوار
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)جمعہ کے روز فاروقہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بار ش موسم خوشگوار ہو گیا تفصیلات کے مطابق صبح 7 بجے کے قریب گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بار ش شروع ہو گئی ۔
جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی حالیہ بارش سے دھان کی فصل پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے ڈیزل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ سے پریشان کاشتکاروں نے شکر ادا کیا بارش سے کاشتکاروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے درجہ حرارت میں کمی سے برسیم کی بروقت کاشت ممکن ہو سکے گی حالیہ بارش سے موسم میں خشگوار تبدیلی آنے کی توقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments