سرگودھا فوٹوگرافر اینڈ ویڈیو گرافر ایسوسی ایشن کی پہلی باڈی تشکیل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں فوٹوگرافی اور ویڈیوگرافی سے وابستہ افراد کو منظم کرنے کی جانب اہم پیش رفت، فوٹوگرافرز، ویڈیو گرافرز اور کیمرا مین پر مشتمل سرگودھا فوٹوگرافر اینڈ ویڈیو گرافر ایسوسی ایشن کی پہلی باڈی تشکیل دے دی گئی۔
ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد شعبے سے وابستہ افراد کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرتے ہوئے ان کے جائز حقوق کے تحفظ، مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے مؤثر آواز بلند کرنا ہے ۔ نئی باڈی میں شیخ انیس سرپرست اعلیٰ، محمد سبحان چیٔرمین، ملک عابد وائس چیئرمین ،شیخ مسعود صدر، ملک علی سینئر نائب صدر، شیخ خاور نائب صدر، توقیر حسین جنرل سیکرٹری، ملک منصور جوائنٹ سیکرٹری، کاشف دیوانہ میڈیا کوآرڈینیٹر، حافظ عاصم رضا فنانس سیکرٹری اور منظور سلطان سیکرٹری آفس منتخب ہوگئے ۔ نو منتخب عہدیداران نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن ممبران کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔، جبکہ مشکل حالات میں ممبران کی مالی و جانی معاونت کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ فوٹوگرافی اور ویڈیوگرافی کے شعبے کو مزید منظم اور فعال بنانے کے لیے بھی مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments