تاجر کے گھر کام کرنیوالی دو کمسن بہنیں مبینہ طور پر اغوا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تاجر کے گھر کام کرنیوالی دو کمسن بہنیں مبینہ طور پر اغوا، مسلح ملزمان کی جانب سے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے جانے کا الزام، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق چنیوٹ کے رہائشی نذیر احمد کی 15 سالہ فاطمہ زہرہ اور 14 سالہ فروا بی بی سرگودھا کے اسد پارک فیز ٹو میں ایک کوٹھی پر ملازمت کرتی تھیں گزشتہ شام ساڑھے چار بجے گھر واپسی کے لیے روانہ ہوئیں، تاہم چک 50 شمالی کے اسٹاپ پر دونوں لڑکیوں کو ریحان نامی شخص اور اس کے دو نامعلوم ساتھی اسلحہ کے زور پر کار میں بٹھا کر لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی بہنوں کی بازیابی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments