شہر اور گردونواح میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں جمعہ کی صبح کے وقت ہونے والی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیااوردن بھر آسمان پر بادل چھائے رہے ۔
تاہم بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بار بار بندش اور لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی سے موسم میں خنکی بڑھ گئی اور شہریوں نے خوشگوار موسم سے لطف اٹھایا، جبکہ بجلی کی آنکھ مچولی نے معمولات زندگی متاثر کیے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ بارش کے دوران بجلی کی مسلسل بندش سے انہیں دوہری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments