تمام تحصیلوں کی اگست 2026ء کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

تمام تحصیلوں کی اگست 2026ء کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

تمام تحصیلوں کی اگست 2026ء کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری بھیرہ نے کارکردگی کے اعتبار سے صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

بھیرہ(نامہ نگار)حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کی تمام تحصیلوں کی اگست 2026ء کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ، جس کے مطابق تحصیل بھیرہ نے کارکردگی کے اعتبار سے صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ نمرہ اویس کی مؤثر حکمت عملی، انتظامی اقدامات اور عوامی مسائل کے بروقت حل کے لیے کی جانے والی کاوشوں کے باعث تحصیل بھیرہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔

مختلف شعبوں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی، سرکاری امور کی مؤثر نگرانی اور شہری مسائل کے فوری ازالے کو کارکردگی میں بہتری کی اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے رپورٹ کے مطابق تحصیل بھیرہ نے چند ماہ کے دوران کارکردگی کے اعتبار سے نمایاں ترقی کی ہے ۔ مئی 2026ء میں تحصیل بھیرہ 64 ویں نمبر پر تھی جو اگست میں بہتری کے بعد صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن تک پہنچ گئی۔تحصیل بھیرہ کی اس نمایاں کارکردگی پر شہریوں اور مختلف عوامی و سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی انتظامی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...