شاہ پور میں واٹر سپلائی سکیم کا ٹرانسفارمر چوری، پانی بند
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) شاہ پور کے کچے علاقے میں سرکاری واٹر سپلائی اسکیم کے ٹیوب ویل کا 50 کے وی اے ٹرانسفارمر نامعلوم چوروں کا نشانہ بن گیا۔
ملزمان ٹرانسفارمر سے قیمتی کوائل اور تیل نکال کر فرار ہوگئے ، جس کے باعث ٹیوب ویل کی بجلی منقطع اور علاقے میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔واسا حکام کے مطابق جوہرآباد واٹر سپلائی اسکیم کے ٹیوب ویل نمبر 7کے ٹرانسفارمر سے چوری کی واردات گزشتہ درمیانی شب دریائے جہلم کے قریب کچے کے علاقے میں ہوئی۔ نامعلوم ملزمان ٹرانسفارمر کا خالی ڈھانچہ موقع پر چھوڑ گئے جبکہ کوائل اور تیل ساتھ لے گئے ۔ چوری شدہ سامان کی مالیت تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔واقعے کی اطلاع 15 پر بھی دی گئی، تاہم تاحال ملزمان کا سراغ نہیں مل سکا۔ واسا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ نے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کیلئے تحریری اطلاع دے دی۔، جس پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments