کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا ملزم موٹر سائیکل سے گر کر زخمی، گرفتار

کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا ملزم  موٹر سائیکل سے گر کر زخمی، گرفتار

خوشاب (نمائندہ دنیا )تھل کے علاقے میں پولیس کے تعاقب کے دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والا تھانہ نورپور کی حدود میں درج مقدمے کا ملزم قاری وقاص موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔

سی سی ڈی کی ٹیم نے اسے حراست میں لے کر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق سی سی ڈی کو اطلاع ملی تھی کہ مسجد میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم قاری محمد وقاص ولد محمد اقبال اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر مظفرگڑھ روڈ کی جانب جا رہا ہے ۔پولیس ٹیم نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو مبینہ طور پر انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران قاری وقاص موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا، جسے پولیس نے حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...