کندیاں: اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ
کندیاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چوہدری ظفر اقبال نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پپلاں کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز و شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے ۔ انہوں نے ہسپتال کالونی میں ٹرانسفارمر کی خرابی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے واپڈا حکام کو تمام ضروری کارروائی مکمل کرکے نیا ٹرانسفارمر نصب کرنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments