گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کا انٹرمیڈیٹ میں 80فیصد سے زائد نتیجہ
کندیاں (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کندیاں نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 80 فیصد سے زائد شاندار نتیجہ حاصل کرکے اپنی بہترین تعلیمی کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھا ہے ۔
کالج انتظامیہ کے مطابق طالبات کی کامیابی اساتذہ کی محنت، مؤثر تعلیمی رہنمائی اور طالبات کی بھرپور لگن کا ثمر ہے ۔ شاندار نتائج پر کامیاب طالبات، ان کے والدین، پرنسپل شازیہ رمضان اور کالج کے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی گئی۔والدین اور عوامی حلقوں نے کالج کی تعلیمی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ادارہ مستقبل میں بھی طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور بہترین نتائج کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments