نجی ہسپتال سے دو لاکھ روپے کا سامان چوری، مقدمہ درج
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سیٹلائٹ ٹاؤن میں نجی ہسپتال سے نامعلوم چور مبینہ طور پر دو لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق عمر حیات بچہ کے نجی ہسپتال سے چوری ہونے والے سامان کی مالیت تقریباً دو لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق مبینہ چور کی تصاویر ہسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ ساجد شہید پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نامعلوم ملزم کی شناخت اور گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے ۔ پولیس کی جانب سے مالِ مسروقہ کی برآمدگی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments