آوارہ کتوں کی بھرمار پر کمشنر کا نوٹس، فوری کارروائی کا حکم
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)شہر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد اور شہریوں کی مسلسل شکایات پر کمشنر سرگودھا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سی او میونسپل کارپوریشن کو اہم شاہرات اور گنجان آبادیوں میں آوارہ کتوں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کر دی ہے ۔
کمشنر نے واضح کیا کہ آوارہ کتوں کیخلاف کارروائی میں سستی یا غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی اور کیے گئے اقدامات کی رپورٹ بھی پیش کی جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہری آبادیوں اور اہم شاہرات میں آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کو محض ہدایات تک محدود رکھنے کے بجائے عملی طور پر یقینی بنایا جائے ۔
ذرائع کے مطابق آوارہ کتوں کے خاتمے اور شہریوں کو ان کے کاٹنے سے محفوظ رکھنے کے لیے متعلقہ اداروں کو اس سے قبل بھی متعدد بار ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، تاہم مؤثر اور مربوط حکمت عملی پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے کے باعث مسئلہ برقرار ہے ۔کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش خطرات کا تدارک ممکن ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments