2 آئس فروش گرفتار، آئس برآمد
بھلوال(نمائندہ دنیا)تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کارروائی، 2 آئس فروش گرفتار، آئس برآمد۔ تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی۔۔۔
ایس ایچ او حسنات، سب انسپکٹر راصف ولیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم محمد عثمان ولد محمد بشیر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 80 گرام آئس جبکہ ملزم مختار احمد ولد نیاز علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 60 گرام آئس برآمد کرلی۔ دونوں ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments