خوشاب: منڈیوں سے مڈل مین کا کردار ختم کیے بغیر مہنگائی پر قابو پانا مشکل ہے ، عبدالمنان خان
خوشاب (نمائندہ دنیا)شہری اتحاد کے بانی رہنما اور ممتاز مائنز اونر چوہدری عبدالمنان خان نے کہا ہے کہ سبزی و فروٹ منڈیوں کے نظام میں اصلاحات کے بغیر مہنگائی پر قابو پانا مشکل ہے ۔
اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے منڈیوں میں مڈل مین کے کردار کا جائزہ لینا ضروری ہے ۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے دوران کمیشن کی مد میں خطیر رقوم مڈل مینوں کو ادا کی جاتی ہیں، جس کے باعث آڑھتی اور دکاندار اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا تعین ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ منڈیوں کے نظام میں اصلاحات اور غیر ضروری کمیشن کے خاتمے سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو اعتدال پر لانے میں مدد مل سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments