اسسٹنٹ کمشنر کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ، سائلین کے مسائل حل کرنے کی ہدایت

 اسسٹنٹ کمشنر کا اراضی ریکارڈ  سنٹر کا دورہ، سائلین کے مسائل  حل کرنے کی ہدایت

میانوالی (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شوکت اقبال کے ہمراہ اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر نے لینڈ ریکارڈ سنٹر کے مختلف شعبہ جات، کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا جبکہ سنٹر پر موجود شہریوں سے ان کے مسائل دریافت کیے ۔انہوں نے انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر کو ہدایت کی کہ یہاں آنے والے سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کاؤنٹر کا بھی معائنہ کیا، جہاں موجود سائلین کے مسائل سنے اور ریکارڈ کا جائزہ لیا۔قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران کی زیر صدارت گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حوالے سے اے سی آفس میانوالی میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ سے متعلق امور کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ موصول ہونے والی درخواستوں کو مزید تیز رفتاری سے نمٹایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...