کوٹ مومن:مستحق طلبا میں مفت یونیفارم تقسیم، شجرکاری مہم

 کوٹ مومن:مستحق طلبا میں مفت یونیفارم تقسیم، شجرکاری مہم

کوٹ مومن:مستحق طلبا میں مفت یونیفارم تقسیم، شجرکاری مہم ایسے فلاحی اقدامات سے بچوں میں تعلیم حاصل کرنیکا جذبہ فروغ پاتا :مقررین

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا )مستحق اور نادار طلباء کی معاونت کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں میں مفت سکول یونیفارمز تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر شجرکاری مہم بھی چلائی گئی، جس کا مقصد طلباء میں تعلیم کے ساتھ ساتھ درختوں اور ماحول کی اہمیت کا شعور اجاگر کرنا تھا۔یہ فلاحی اقدام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین) تحصیل کوٹ مومن مس کوکب روبینہ کی جانب سے کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سرگودھا اظہر سہیل نیازی تھے ، جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین) ضلع سرگودھا رابعہ اسلم اور دیگر تحصیلوں کے ڈپٹی ڈی ای اوز نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مستحق طلباء میں یونیفارمز کی تقسیم کو سراہا اور کہا کہ ایسے فلاحی اقدامات سے بچوں میں تعلیم حاصل کرنے کا جذبہ فروغ پاتا ہے اور کم آمدنی والے والدین پر مالی بوجھ کم ہوتا ہے ۔ انہوں نے شجرکاری مہم کو بھی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں پودے لگا کر طلباء کو صاف اور صحت مند ماحول کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکتا ہے ۔بعدازاں مستحق بچوں میں مفت یونیفارمز تقسیم کیے گئے اور شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے گئے ۔ اس موقع پر مس کوکب روبینہ اور ان کے عملے کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...