بھلوال سٹی پولیس کی کارروائی منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد
بھلوال(نمائندہ دنیا )بھلوال سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش میثم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 690 گرام چرس برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او کی زیرنگرانی سب انسپکٹر راصف ولیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments