حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے قوم کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا: ملک حسن اسلم اعوان

حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے  قوم کو سڑکوں پر آنے پر مجبور  کیا: ملک حسن اسلم اعوان

خوشاب(نمائندہ دُنیا )پنجاب اسمبلی کے رکن ملک حسن اسلم اعوان نے کہا ہے کہ جمہوری روایات کی دھجیاں اڑا کر انتقامی سیاست کو فروغ دینے والے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے قوم کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کردیا ہے ۔

 تحریک انصاف 5 اکتوبر کو عوام کی آواز بن کر میدان میں نکلے گی۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری احتجاجی تحریک ختم نہیں ہوئی، اسے چند روز کے لیے موخر کرکے حکمرانوں کو ایک موقع دیا گیا تھا جو اب ختم ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کرکے فارم 47کے سہارے اقتدار میں آنے والے حکمران عوام کے خیرخواہ نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...