پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کال آئین اور حکومتی رٹ کو چیلنج : چوہدری ارشد محمود
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پاکستان مسلم لیگ(ن) لائرز فورم ضلع خوشاب کے صدر چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ایک قومی مجرم کی رہائی کے لیے دی جانے والی لانگ مارچ کی کال آئین، جمہوریت اور حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے زمرے میں آتی ہے ۔
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی گروہ نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی پالیسی ڈلیور کرنا نہیں بلکہ انتشار پھیلانا ہے ۔ خیبر پختونخوا میں جہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے ، وہاں بیڈ گورننس، کرپشن اور دہشت گردی کے مسائل موجود ہیں۔ چوہدری ارشد محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت ماضی میں جن گروہوں کو دہشت گرد اور شدت پسند قرار دیتی رہی، اب انہی کے لیے احتجاج کی کال دی جارہی ہے ۔ انہوں نے پی ٹی آئی قیادت پر مؤقف تبدیل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سوچنا ہوگا کہ پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی کے احتجاجی ایجنڈے میں کس حد تک مماثلت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments