بھکاری نوسرباز خواتین کی واردات، سونا اور نقدی چوری

بھکاری نوسرباز خواتین کی  واردات، سونا اور نقدی چوری

کندیاں(نمائندہ دنیا ) کندیاں محلہ احمد آباد میں بھکاریوں کے روپ میں آنے والی تین مبینہ نوسرباز خواتین نے گھر میں داخل ہوکر بزرگ خاتون کو بچے کو دودھ پلانے کے بہانے باتوں میں الجھائے رکھا اور مبینہ طور پر گھر سے تقریباً 3 تولے سونا، مالیتی 13 لاکھ 62 ہزار روپے ، جبکہ ڈھائی لاکھ روپے نقدی چرا کر فرار ہوگئیں۔

 پولیس کے مطابق گھر کا مالک تنویر احمد اور اہلخانہ فوتگی کے سلسلے میں گھر سے باہر گئے ہوئے تھے ۔ متاثرہ شہری کی مدعیت میں تھانہ کندیاں پولیس نے مقدمہ نمبر 619/2026 درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ واقعے پر کندیاں کے عوامی و سماجی حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے ، شہریوں نے ایسے گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...