یونین کونسلوں کی گرانٹ میں اضافہ نہ ہونے سے مشکلات

یونین کونسلوں کی گرانٹ میں  اضافہ نہ ہونے سے مشکلات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونین کونسلوں کی ماہانہ گرانٹ میں گزشتہ کئی سال سے اضافہ نہ ہونے کے باعث مالی مشکلات بڑھنے لگی ہیں۔ یونین کونسل ملازمین کا کہنا ہے کہ۔۔۔

 تنخواہوں میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے ، جبکہ بجلی کے نرخوں، سٹیشنری، میٹریل اور دیگر دفتری اخراجات میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، تاہم گزشتہ 3 سال سے ماہانہ گرانٹ میں اضافہ نہ ہونے کے باعث یونین کونسلوں کے مالی معاملات شدید متاثر ہورہے ہیں۔ ملازمین کے مطابق محدود گرانٹ میں بڑھتے ہوئے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوگیا ہے اور روزمرہ دفتری امور کی انجام دہی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے یونین کونسلوں کی ماہانہ گرانٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے تاکہ مالی مشکلات کا خاتمہ اور دفتری امور کی روانی برقرار رکھی جاسکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...