کینو کے نرخ کا معاملہ متنازع چھوٹے کاشتکار تذبذب کا شکار

کینو کے نرخ کا معاملہ متنازع  چھوٹے کاشتکار تذبذب کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )موسمی حالات، بیماریوں کے حملے اور کینو کے نرخوں کے تعین کا معاملہ متنازع صورتحال اختیار کرنے کے باعث کینو کے باغات کے چھوٹے کاشتکار تذبذب کا شکار ہیں۔

پنجاب بھر میں کینو کی پیداوار کا تقریباً 70 فیصد سرگودھا سے حاصل ہوتا ہے ۔ ضلع سرگودھا کی زمین کینو کی پیداوار کے لیے انتہائی زرخیز ہے اور یہاں کا کینو دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے ۔ 2 لاکھ 35 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر کاشت کینو کے باغات سالانہ کروڑوں ڈالر کا زرمبادلہ فراہم کرتے ہیں، تاہم اس وقت متعدد مسائل سے دوچار ہیں۔ نومبر سے شروع ہونے والے کینو سیزن میں بالخصوص نرخ مقرر کرنے کا معاملہ متنازع بنا ہوا ہے ۔  باغ مالکان کے مطابق فیکٹری مالکان اپنی مرضی کے نرخ مقرر کرنے کے لیے مبینہ طور پر مناپلی کی کوشش کررہے ہیں، جبکہ کینو گروورز بھی اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔ چھوٹے باغبان اس صورتحال میں مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کینو کی پیداوار پر لاگت کئی گنا بڑھ چکی ہے ، اس لیے حکومت ڈالر کی قیمت میں اضافے اور پیداواری اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کینو کے مناسب نرخ مقرر کرنے کے لیے مؤثر پالیسی وضع کرے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...