سرگودھا میں پینے کے پانی کی قلت، شہریوں کو مشکلات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)واسا سرگودھا کی مبینہ عدم توجہی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہونے لگی، شہریوں کے مطابق گزشتہ چند روز سے پینے کے پانی کی سپلائی بروقت نہ ہونے کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پانی کی فراہمی میں تاخیر سے روزمرہ امور متاثر ہورہے ہیں اور انہیں متبادل ذرائع سے پانی حاصل کرنا پڑ رہا ہے ۔ دوسری جانب واسا حکام کا کہنا ہے کہ پینے کے پانی کی سپلائی بہتر بنانے کے لیے متعدد ٹیوب ویل فعال کردیئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق فیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کے باعث ٹیوب ویل متاثر ہونے سے پانی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہورہا ہے ، تاہم صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور جلد پانی کی سپلائی معمول پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments