دھریمہ شاہپور خوشاب تک روڈ کی منظوری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت نے نہر لوئر جہلم سے براستہ جھال چکیاں دھریمہ شاہپور خوشاب تک روڈ کی منظوری دے دی ہے۔
38 کلو میٹر اس روڈ کی تعمیر پر ایک ارب 48 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی جو 30اپریل 2028 تک مکمل کیا جائے گا اس منصوبے میں تین پلوں کی بنیادیں بھی رکھی جائیں گی جبکہ روڈ کے دونوں اطراف شجرکاری کی جائے گی۔ سرگودھا سے خوشاب میانوالی تک نہ صرف سفر عوام کو کم وقت میں اپنی منزل مقصود پر پہنچنے میں مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments