مچھروں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ شہری ملیریا میں مبتلا
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)حالیہ بارشوں کے باعث مچھروں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ شہری ملیریا کے مرض میں مبتلا ہونے لگے ۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ ہونے والی بارشوں جو مچھروں کی افزائش کا سبب بنی مچھروں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ کر دیا شہری ان مچھروں کی بہتات کے پیش نظر ملیریا کے مرض میں مبتلا ہونے لگے جن میں بچواں کی تعداد بہت زیادہ ہے شہری حلقوں نے اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ان مچھروں کی بہتات کے پیش نظر کہیں یہ ڈینگی مچھروں کی افزائش کا سبب نہ بن جائے شہری حلقوں نے مقامی بلدیہ اور ضلعی افسران سے اپیل کی کہ شہر بھر میں سپراے کرایا جائے تاکہ مچھروں کا خاتمہ ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments