ہمیں تو حکومت اور اپوزیشن کی سمجھ نہیں آرہی ،ناصر محمود سہگل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کہا ہے کہ ۔۔۔
ہمیں تو حکومت اور اپوزیشن کی سمجھ نہیں آرہی کہ کون عوام کے حق میں ہے اور کون عوام کے خلاف کیوں کہ دونوں کے رویے عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں پہلے ہی ملک میں بھوک بھنگڑے ڈال رہی ہے رہی سہی کسر اب دھرنوں راستے بلاک کرنے کاروبار نہ ہونے نے پوری کر دی ہے۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو پاکستان معاشی طور پر مزید مفلوج ہو کر رہ جائے گا لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اپوزیشن اور حکومت دونوں مل کر عوام کو خوشحال بنانے کی طرف توجہ دیں تاکہ ملک معاشی طور پر مضبوط ہو اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ٹیکسوں کا دیا گیا ہدف بھی پورا ہونا مشکل ہو جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments