چار نوسرباز خواتین گھر سے 48 ہزاراور دو لاکھ کا سونا لے اڑیں
چار نوسرباز خواتین گھر سے 48 ہزاراور دو لاکھ کا سونا لے اڑیں اہلخانہ کو باتوں میں الجھایا اور باقی کمرے میں داخل ،آہنی باکس سے سامان چوری کیا
میانوالی (نامہ نگار)نواحی علاقہ جال جنوبی پپلاں میں چار نوسرباز خواتین گھر سے 48 ہزار روپے اور دو لاکھ کا سونا لے اڑیں معلوم ہوا ہے کہ جال جنوبی میں نوسرباز عورتوں نے اہلخانہ کو باتوں میں الجھایا اور باقی کمرے میں داخل ہو گئیں عورتوں نے آہنی باکس سے سامان چوری کیا باہس گلی میں پھینک دیا اور موقعہ سے فرار ہو گئیں تھانہ پپلاں نے نوسربازوں کے خلاف مقدمہ درج کیا اور تلاش شروع کر دی حال ہی میں اسی طرح کے نوسرباز گروپ نے کندیاں میں اور ہیڈ پکہ کے قریب بھی لاکھوں کی واردات ڈالی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments