پہلی مرتبہ کینال پام منی میراتھن ریس کا کامیاب انعقاد

پہلی مرتبہ کینال پام منی میراتھن ریس کا کامیاب انعقاد

پہلی مرتبہ کینال پام منی میراتھن ریس کا کامیاب انعقادمختلف اضلاع سے آنے والے کھلاڑیوں، ایتھلیٹس اور شہریوں کی بھرپور شرکت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں پہلی مرتبہ کینال پام منی میراتھن ریس کا کامیاب انعقاد، کینال پام فیز ون کینال روڈ پر ہونے والے میگا سپورٹس ایونٹ میں سرگودھا سمیت ملک کے مختلف اضلاع سے آنے والے کھلاڑیوں، ایتھلیٹس اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ جبکہ سرگودھا میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کے بڑے ایونٹ کے انعقاد پر شہریوں میں بھی خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں پہلی کینال پام منی میراتھن ریس کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا، جس میں کھیل، صحت اور جذبے کا ایک نیا رنگ نظرآ یا،ریس میں صرف پروفیشنل ایتھلیٹس ہی نہیں بلکہ عام شہریوں، بچوں، خواتین اور مختلف عمر کے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی، منی میراتھن کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور ایشین ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر بریگیڈئیر (ر) محمد اکرم ساہی ،ایم این اے ار م حامد ، سابق وفاق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید اور ایم ڈی کینال پام حسن شاہ تھے جنہوں نے مختلف کیٹیگریز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لیے نقد انعامات تقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...