کالج آف لاء یونیورسٹی کے 28امیدوار انسپکٹر لیگل منتخب ہوگئے
کالج آف لاء یونیورسٹی کے 28امیدوار انسپکٹر لیگل منتخب ہوگئےمنزل کے حصول اور اس کامیابی کا تمام کریڈٹ ہمارے اساتذہ کو جاتا ،وائس چانسلر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کالج آف لاء یونیورسٹی آف سرگودھا کے فارغ التحصیل طالب علموں کی پنجاب سروس کمیشن میں غیرمعمولی کامیابی، پنجاب پولیس میں 28 امیدوار انسپکٹر لیگل منتخب ہوگئے ۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات کا طالب علموں، اساتذہ اور پرنسپل کالج آف لاء ڈاکٹر یاسرعلیم کو خراج تحسین اور نیک تمناؤں کا اظہار۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تصورحیات نے کہا کہ منزل کے حصول اور اس کامیابی کا تمام کریڈٹ ہمارے اساتذہ کو جاتا ہے جنہوں نے طالب علموں کی اس طرح تعلیم و تربیت کی کہ وہ مقابلہ کے امتحان میں سرخرو ہوئے ۔پرنسپل کالج آف لاء ڈاکٹر یاسر علیم نے بتایا کہ ہمارے طالب ملک کے مختلف اداروں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور وطن عزیز کا نام روشن کررہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments