بکر منڈی گلی میں سیوریج سسٹم بند ،گندا پانی گلی میں جمع

بکر منڈی گلی میں سیوریج سسٹم بند ،گندا پانی گلی میں جمع

بکر منڈی گلی میں سیوریج سسٹم بند ،گندا پانی گلی میں جمع متعدد بار متعلقہ حکام کو شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بکر منڈی گلی میں کئی روز سے سیوریج سسٹم بند ہونے کے باعث گندا پانی گلی میں جمع ہو کر جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا، بدترین تعفن اور غلاظت کے باعث مکینوں کا گھروں سے نکلنا اور گلی سے گزرنا دشوار ہو گیا۔ دنیا نیوز کے سروے کے دوران بکر منڈی گلی میں جگہ جگہ کھڑا گندا پانی، ابلتے سیوریج اور صفائی کی ناقص صورتحال نے شہری سہولیات کی ابتر صورتحال عیاں کر دی۔ اہلِ علاقہ کے مطابق کئی روز سے سیوریج بند ہے اور متعدد بار متعلقہ حکام کو شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔ گندے پانی کے باعث نہ صرف آمدورفت متاثر ہے بلکہ بدبو اور تعفن سے مکین شدید اذیت میں مبتلا ہیں، جبکہ بچوں، بزرگوں اور خواتین کو گلی سے گزرنے میں خاص طور پر دشواری کا سامنا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کا پانی گھروں کے سامنے جمع ہونے سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور کسی بھی وقت بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ اہلِ علاقہ نے واسا اور میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بکر منڈی گلی کی فوری صفائی، بند سیوریج لائن کی بحالی اور کھڑے گندے پانی کا ہنگامی بنیادوں پر نکاس یقینی بنایا جائے ، تاکہ شہریوں کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...