خطرناک اشتہاری مجرم اورنگ زیب گرفتار

  خطرناک اشتہاری  مجرم اورنگ زیب گرفتار

خوشاب(نمائندہ دُنیا)مٹھہ ٹوانہ پولیس نے رابری کے 2 سنگین مقدمات میں ملوث مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم اورنگ زیب کو قانون کی گرفت میں لے لیا۔

ملزم اورنگ زیب ولد محمد منشا پولیس کو طویل عرصہ سے مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش تھا، عدالت نے اسے اشتہاری قرار دے رکھا تھا اور اس کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بنی ہوئی تھی۔ ایس ایچ او مٹھہ ٹوانہ نے خفیہ ابلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...