خوشاب : برساتی نالے سے 50 سالہ خاتون کی لاش بر آمد
چار روز سے لاپتہ تھی ، ابھی تک اس کی موت کے محرکات سامنے نہیں آئے
خوشاب(نمائندہ دُنیا)دامن مہاڑ کے گاوں کے گاوں جبی سے ملحقہ برساتی نالے سے 50 سالہ خاتون کی نعش برآمد، پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، خاتوں کی شناخت بلقیس دخترفیض محمد حجام کے نام سے ہوئی اور وہ محلہ گاجی کھنال جبی کی رہائشی تھی اور چار روز سے لاپتہ تھی۔ ابھی تک اس کی موت کے محرکات سامنے نہیں آئے ۔ پولیس نے حالات و واقعات کی روشنی میں مختلف پہلووں پر تحقیقات شروع کر دی ہے اورع صحیح صورتحال تحقیقات کے بعد ہی منظر عام پر آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments