مزید 32 اشتہاریوں سمیت 40 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا
کارروائیوں میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 8 ملزمان بھی قانون کی گرفت میں آگئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 32 اشتہاری مجرمان سمیت 40 ملزمان کو گرفتار کرلیا، مختلف کارروائیوں میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 8 ملزمان بھی قانون کی گرفت میں آگئے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے رائفل اور پسٹل برآمد کیے گئے جبکہ تمام ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سرگودھا پولیس ہمہ وقت متحرک ہے ، امن و امان کے قیام اور قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments