دربار کلس شریف میں سالانہ عرس ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر سرگودھا کا دربار کا دورہ

دربار کلس شریف میں سالانہ  عرس ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  ہیڈکوارٹر سرگودھا کا دربار کا دورہ

بھیرہ(نامہ نگار) دربار کلس شریف میں ہونے والے سالانہ عرس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر سرگودھا احمد مغیث نے دربار کا دورہ کیا اور سجادہ نشین پیر شمیم صابر صابری سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر صاحبزادہ پیر راشد شمیم صابری بھی موجود تھے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر نے سب ڈویژنل پولیس آفیسر شہزاد منصور اور اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ کے ہمراہ عرس کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے انتظامی امور کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ دورے کا مقصد عرس کے موقع پر زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔احمد مغیث نے عرس کے دوران زائرین کی سہولت، امن و امان کی صورتحال اور دیگر ضروری انتظامات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ عرس میں شرکت کے لیے آنے والے عقیدت مندوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...